سونم کے سنگیت پر کیا خوب ناچے پاپا انل کپور،ڈانس کا ویڈیو وائرل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018

ایسا کہا جا رہا تھا کہ سونم کپور کے سنگیت میں ان کے پاپا انل کپور اپنی فلم رام لکھن کے گانے میرا نام ہے لکھن پر ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔انل کپور نے خوب دھماکیدار طریقے سے ڈانس کیا بی،لیکن رام لکھن کے گانے پر نہیں بلکہ بھانگڑا کی دھن پر۔

انل کپور اپنی بڑی بیٹی سونم کی شادی کو لیکر کافی ایکسائٹڈ تھے۔اور ان کا یہ ایکسائٹمینٹ ویڈیو سنگیت تقریب میں صاف نظر آ رہا  ہے۔سنگیت تقریب کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں انل کپور ،کرن جوہر،شلپا شیٹی اور اپنے چھوٹے بھائی سنجے کپور کے ساتھ بھانگڑا کرتے نظر آئے۔

اس موقع پر انل کپور نے جو آؤٹ فٹ پہنی تھی اس کی بھی کافی تعریف ہو رہی ہے۔اسٹائل کےمعاملے میں ویسے انل کپور کا کوئیجواب نہیں ہے۔وہ ہر موقع پر خاص انداز میں نظر آتے ہی ہیں۔اور اس موقع کی تو بات ہی کچھ الگتھی۔ظاہر ہے انہیں سب سے الگ دکھنا تھا۔53 سال کے اداکار اس موقع پر ابو جانی اور سندیپ کھاسولی کے ڈیزائن کئے کرتا۔پائجامہ میں نظر آئے۔

بتادیں کہ سونم کپور ۔آنند آہوجا کی شادی کو ممبئی کے سنٹیک بی کے سی میں سونم کپور کی سنگیت تقریب  تھی۔سنگیت میں بالی ووڈ کئ کئی ستارے پہنچے تھے۔شلپا شیٹی ،ریکھا،کرن جوہر،رانی مکھرجی ،کرشمہ کپوراور ورون دھون جیسے کئی اسٹار نے سونم کے سنگیت میںڈانس کیا۔یہ سبھی ڈی جے سکھبیر کے گونوں پر اپنے اپنے انداز میں ڈانس کرتے نظر آئے۔