سیز فائر کے بعد وزیراعظم کادورہ : مودی سے کیا چاہتا ہے جموں و کشمیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2018

وزیر اعظم نریندر مودی 19 مئی کو اپنے دو روزہ دورہ پر جموں پہونچنے والے ہیں۔ رمضان ماہ کے درمیان کنڈیشنل سیز فائر کے بعد پی ایم مودی کے دورہ کا مطلب کیا ہے ۔ ان سے کشمیر اور جموں کی عوام کیا چاہتی ہے ؟

نیوز 18 کشمیر کے ایڈیٹر منوج کول کہتے ہیں ’’ پی ایم نے اپنے دورہ سے قبل جو سیز فائر کیا ہے اس سے کشمیر میں پہلی نظر میں مثبت سگنل گیا ہے ۔ علیحدگی پسند عناصر کی بات چھڑ دیں تو عام لوگ اس قدم کو پسند کر رہے ہیں ۔ جب کہ دوسری جانب لوگ مانتے ہیں کہ کچھ اور کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ پہلا یہ کی کیا سیزفائرصرف ایک ماہ کے لئے ہوگا ۔ اگر بڑھایا جائے تو ذیادہ اچھا ہوگا ۔ دوسری بات یہ کہ کیا سیز فائر سے ہی کام چلے گا؟‘‘۔

کول کے مطابق ’’ سیز فائر ہو گیا تو اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔عام لوگوں کو سکون مل سکتا ہے ۔ لیکن لوگ مانتے ہیں کہ اس کے بعداسے بڑھایا جائے ۔ ساتھ ہی ایک سیاسی پہل کی جائے تو جو پورامعاملہ ہے اسے اور ڈوس دینے کی کوشش شروع ہو ۔ لوگوں کے اندر یہ احساس آجائے کی کہ اب بندوق کی ضرور ت شاید کم ہو جائے ۔علیحدگی پسند عناصرجو کرتے ہیں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خیر ذیادہ ترعوام اسے اچھی شروعات بتا رہے ہیں ۔

پیش کردہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 19 مئی کو شری نگر پہونچے گے ، جہاں وہ 330 میگا واٹ والے کشن گنگا ہائڈرو پرجکٹ کی شروعات کریں گے ۔ 19 مئی کو ہی وزیر اعظم لیہہ کے لئے جائے گے، جہاں وہ کشل بکولا کہ 100ویں سالگرہ تقریب میں حصہ لیں گے ۔ 20 مئی کو وزیر اعظم جموں میں یونیوسٹی کے تقسیم اسناد میں شامل ہوں گے ۔