سی بی ایس ای دسویں ریزلٹ 2018: سی بی ایس ای نے 10 ویں کے نتائج کا کیا اعلان، 86.7 فیصد پاس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-May-2018

سی بی ایس ای دسویں ریزلٹ 2018:سی بی ایس ای بورڈ 10ویں کلاس کے نتیجوں کا اعلان کر دیا ۔اسٹوڈینٹس سی بی ایس ای بورڈ کی آفیشیل ویبسائٹ پر جاکر اپنا ریزلٹ دیکھ  پائیں گے۔اس کے علاوہ آپ گوگل پر بھی سرچ کرکے اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔اس سال 10 ویں بورڈ کا پاس فیصد 86۔70 فیصدی رہا ۔اگر لڑکیوں کے پاس فیصد پر بات کی جائے تو ان کا پاس فیصد 88.67 فیصدی رہا۔اس کے علاوہ لڑکوں کا پاس فیصد 85.32 فیصد رہا۔
سی بی ایس ای بورڈ کا امتحان 5 مارچ سے شروع ہوا تھا۔یہ امتحان 4 اپریل کو ختم ہوا تھا۔
 سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ایچ آرڈی منسٹری کے سکریٹری انل سوروپ نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی ہے۔

سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں کے انگریزی کے امتھان میں طلبا کو 2 پوائنٹ زیادہ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔اس سال 10ویں کے انگریزی کے سوال میں ٹائپنگ کی غلطی ہونے کی وجہ سے سی بی آئی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔