شادی کے بعد کرائے کے گھر میں رہنے کو مجبور ہیں سونم کپور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2018

شادی کے بعد سے سونم کپور کو شاید ہی سانس لینے کا بھی وقت ملا ہو۔8 مئی کو شادی ہونے کے پانچ دن بعد ہی سونم کان فلم فیسٹول کیلئے روانہ ہو گئیں۔اس کے بعد وہ اپنی آنے والی فلم ویرے دی ویڈنگ کے پروموشن مین مصروف ہو گئی ہیں۔اسی درمیان سونم کپور ممبئی میں گھر ڈھونڈ رہی ہیں اور اس سب کے درمیان ہی جب ان کشوہر آنند اہوجا لندن لوٹے تو باقی سارے کام چھوڑ کر سونم انہیں لینے ایئر پورٹ بھی پہنچیں۔آخر اتنے سارے کام کیسے کر رہی ہیں سونم کپور۔

ویسے چرچا تھی کہ شادی بعد سونم لندن میں سیٹل ہو نے والی ہیں ،لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ وہ یہیں رہنے کا انتظام کر رہی ہیں۔فی الحال سونم ممبئی میں اپنے ممی ۔پاپا کے ساتھ ان کے جوہو والے گھر میں رہ رہی ہیں۔ان کا نیا گھر باندرا کرلا کامپلیکس میں تیار ہو رہا ہے۔اسے پورا ہونے میں تقریبا ایک سال کا وقت لگے گا۔اس درمیان سونم کرائے پر بھی گھر ڈھونڈ رہی ہیں لیکن ابھی انہیں کوئی اچھا سا گھر نہیں ملا ہے ۔ویسے بالی ووڈ ٹائمس سے بات چیت میں سونم نے بتایا کہ وہ جوہو کے آس پاس ہی گھر لینا چاہتی ہیں ۔لندن میں بھی سونم اور آنند نے دو کمروں والا ایک فلیٹ خریدا ہے۔

سنیچر کو سونم کپور ممبئی ایئر پورٹ پر نظر آئیں ۔وہ یہاں اپنے شوہر آنند اہوجا کو رسیو کرنے پہنچی تھیں۔ایئر پورٹ پر آنند جہاں فارمل لک میں ںظر آئے وہیں سونم لائٹ اورینج کلر کی ڈریس میں کافی خوبصورت نظر آئیں اور آنند سے ملنے کی خوشی بھی ان کے چہرے پر صاف نظر آ رہی تھی۔