صومالیہ میں الشباب کا حملہ، 9 کینیائی فوجی ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018

نیروبی۔ صومالیہ میں شدت پسندتنظیم الشباب نے کینیا کے نو فوجیوں کو قتل کر دیا۔ کینیا کے صدر اوهر وكنياتا نے آج ایک بیان جاری کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی۔مسٹر كنياتا نے اپنے بیان میں کہا’’مجھےیہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ صومالیہ میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملہ میں ہم نے اپنے نو نوجوان محب وطنوں کو کھو دیا‘‘۔

صدر کے دفتر نے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق صومالیہ کے ڈوبلے میں ایک آئی ای ڈی میں دھماکہ کرکے کینیا کے نو فوجیوں کو قتل کر دیا گیا۔

الشباب، کینیا کی حکومت پر صومالیہ سے فوج ہٹانے کا دباؤ بنانے کے لئے اکثر اس قسم کے حملے کرتا رہتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کینیا الشباب سے لڑنے میں صومالیہ کی مدد کرنے والی افریقی یونین کی فوج کا رکن ہے۔قابل غور ہے کہ الشباب صومالیہ کی مرکزی حکومت کو ہٹا کر اسلامی قانون پر مبنی سخت حکمرانی قائم کرنا چاہتا ہے