فیصلے پر غیرمطمئن کیرولینا پلسکووا نے ریکٹ مار کر امپائر کی ’’چیئر‘‘ توڑ ڈالی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2018

روم: 

 غصے میں بپھری ہوئی کیرولینا پلسکووا نے میچ کے اختتام پر ریکٹ مار مار کر امپائر کی چیئر توڑڈالی۔

جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کیرولینا پلسکووا کو گذشتہ دن دوسرے رائونڈ میں یونانی پلیئر ماریا سے کاری کو شکست ہوگئی تھی لیکن اختتام پر کھلاڑی سے مصافحہ کرنے کے بعد سائیڈ لائن پر آنے کے فوری بعد کیرولینا نے غیرمتوقع طور پر ریکٹ زور زور سے امپائر مارٹا مورزینسکا کی چیئر پر مارنا شروع کردیا، جس سے ان کی چیئر پر گڑھا پڑگیا۔

دوران میچ چیئر امپائر کے بیس لائن فیصلے پر کیرولینا کو ان پر شدید غصہ تھا اور انھوں نے اس کا اظہار ریکٹ سے چیئر کو توڑ کر کردیا۔کیرولینا کی جڑواں بہن کرسٹینا بھی ٹینس پلیئر ہیں، انھوں نے اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے اس سے قبل ایسا برا فیصلہ نہیں دیکھا ، میں انھیں دوبارہ اپنا یا اپنی بہن کے کسی میچ میں امپائر نگ کرتے ہوئے دیکھنا پسند نہیں کروں گی۔