لارڈز کے میدان میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2018

ندن میں لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اس وقت اظہر علی اور حارث سہیل کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی اوپنر امام الحق تھے جو چار رن ہی بنا سکے اور سٹوئرٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

میچ کے پہلے دن پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کو صرف 184 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

اکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد عباس اور حسن علی رہے جنھوں نے چار، چار وکٹیں لیں جبکہ ان کے علاوہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستانی فیلڈروں نے کئی عمدہ کیچ بھی پکڑے، جن میں اسد شفیق کا دوسری سلپ اور محمد عامر کا مڈ آن پر پکڑنے جانے والے کیچ خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔