لوک تانترک جنتادل کے ذریعہ اب شرد یادو لڑیں گے اپنی لڑائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

نئی دہلی: جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سابق لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے 18 مئی کو دہلی میں اپنی پارٹی کا رسمی اعلان کردیا ۔ 72 سالہ شرد یادو نے لوک تانترک جنتادل نام سے نئی پارٹی بنائی ہے۔ فتح سنگھ کو پارٹی کا صدر اور سشیلا مورالے کو جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ فتح سنگھ راجستھان کے بانسواڑہ کے رہنے والے ہیں۔

نئی پارٹی لوک تانترک جنتا دل کا دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم کے قیام کی تقریب میں شرد یادو کے علاوہ ویریندر کمار، علی انور، رمئی رام، اودے نارائن چودھری، ارجن رائے اور ارون شریواستو شامل ہوئے۔ پارٹی کی تشکیل دیئے جانے کی تقریب میں تقریباً تین ہزار لوگ پہنچے۔

پارٹی کےقیام کے موقع پر شرد یادو نے مودی حکومت اور نتیش کمار پر جم کر برسے۔ شرد یادو نے کہا کہ بی جے پی فساد کراکر اور جھوٹ بول کر حکومت چلارہی ہے۔ ایسا دور کبھی نہیں آیا تھا۔ انسانوں کی عزت وآبرو خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی نے معیشت کو برباد کردیا ہے۔ مسجد جانے والے ایک آدمی کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا۔

شرد یادو نے کہاکہ نتیش کمار نے دھوکہ دہی کرکے بہار کو خراب کیا۔ لوک تانترک جنتا دل آئین بچانے کی لڑائی لڑے گا۔ سبھی جماعتوں کو متحد کرکے بی جے پی کو شکست دیں گے۔