ماہ رمضان: 3 شہر جہاں آپ کو ضرور کرنا چاہئے افطار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-May-2018

ماہ رمضان بہت پاک مبارک مہینہ ہے ۔ جس میں تمام مسلمان صبح  فجر سے لے کر مغرب تک روزہ رکھتے ہیں۔ یہ خوبصورت مہینہ اللہ کا ہے ۔ سارا دن مسلمان بھوکے پیاسے شدید گرمی میں بڑے ہی اتمنان سے روزہ رکتھے ہیں بے شک اپنے اللہ کی رضا کے لئے ، کی ان کی اللہ ان سے راضی ہو جائے ۔

رمضان میں سحری کرنا سنت رسول اور اہم ہے ۔ مسلمان خاص اہتمام کرتے ہیں سحری میں  زیادہ تر ایسی چیزیں کھائی جاتی ہیں جس سے ہمارے جسم میں توانائی رہے ، سحری کی طرح افطار میں بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ افطار سے متعلق اج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ ہندوستان میں وہ کون کون سے ایسے شہر ہیں جہاں افطار بہت لذیذ اور امدہ ملتاہے ۔ اور آپ کو ایک بار وہاں جا کر افطار ضرور کرنا چاہئے۔

پرانی دہلی میں روزوں کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ، مغلائی کھانے کے شوقینوں کے لئے تو یہ کسی جنت سے کم نہیں ۔ خاص کر جامع مسجد کا بازار مٹیا محل میں جا کر کسی کوبھی  کھانے سے محبت ہو جائے ۔ وہاں کاخاصیتوں والا قیما سمومسے سے لے کر پنیر جلیبی تک سب کچھ آپ کو دیوانہ کر دیگا۔

نظاموں کا شہر حیرداآباد ، وہ دوسرا شہر جہاں جا کر آپ کو افطار ضرور کھولنا چاہئے ۔  چار مینار کا ہلیم ، پرانٹھے کا گوشت  پرانٹھا اور سموسا آپ کبھی بھول نہیں پائیں گے ۔ حیدرآباد کا تولی چوک وہ دوسری جگہ ہے جہاں کھنے کے لئے ایک سے ایک لذیذ چیزیں ملتی ہیں وہاں پر آپ کو بہت سے فوڈ کورڈ اور ریسٹورینٹ ملیں گے۔جہاں جا کر آپ اپنی من پسند کا کھانہ نوش فرما سکتے ہیں۔

نوابوں کا شہر لکھنئو غروب آفتاب  کے بعد اپنے چرم پر ہوتا ہے۔ لکھنئو اپنے اودھی اور مغلئی کھانے کے لئے جانا جاتا ہے ، لکھنئو کی گلیوں میں لذیذ کھانوں کی بہار ہوتی ہے ، ایسا کھانہ جسے کوئی بھی دیکھ لے تو منہ میں پانی آجائے۔ لکھنئو کی نہاری ، قلچے ، کواب ، بریابی اور میٹھے میں گلاب جامن ، گوند کا ہلوہ ، دودھ پھینی ، ربری، کھیر ، وغیرہ ۔ آپ کو دوبارہ آنے پر مجبور کر دیں گے۔