محکمہ موسمیات: دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے امکان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018

نئی دہلی۔ دہلی میں آج تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنی پیشین گوئی میں اس امکان کا اظہار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 22.4 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 55 ریکارڈ کیا گیا۔دارالحکومت کا کل کا زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 34.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے چار ڈگری سینٹی گریڈ نیچے تھا۔

اتراکھنڈ میں برفباری کی وجہ سے آج کیدارناتھ یاترا میں روکاوٹ ہوئی جبکہ دہلی، چنڈی گڑھ، مغربی اتر پردیش، زیریں ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں مختلف جگہوں پر 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے کے ساتھ ہی گرج اور چمک کے ساتھ بارش کی بونڈیں پڑنے کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مختلف جگہوں پر 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھي چلنے، گرج و چمک کے ساتھ بارش کی بونڈیں اور اولے پڑنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، ہریانہ، راجستھان اور چنڈی گڑھ میں مختلف جگہوں پر اگلے 24 گھنٹے میں بارش ہونے یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کی بوندیں پڑنے کے آثار ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں زیادہ تر جگہوں پر اور مغربی اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں کئی مقامات پر اگلے 24 گھنٹوں میں بارش ہونے یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کی بوندیں پڑنے کا بھی امکان ہے