مدھیہ پردیش بورڈ نتائج: کسان کی بیٹی نے 12 ویں میں کیا ٹاپ، لاڈلی کے لئے والد نے چھوڑا گھر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2018

مدھیہ پردیش میں 12ویں اور 10 ویں بورڈ کے نتائج آتے ہی بیتول میں خوشی کا ماحول ہے۔ کیوں کہ بیتول کے اتکرشٹ اسکول میں پڑھنے والی دو طالبہ نے بھی ریاست میں 10 ٹین میں جگہ بنائی ہے ۔ ان میں سے ایک کسان کی بیٹی رشیکاکھورے ہے۔

رشیکا کے والد نے جہاں کی پڑھائی کی خاطراپنا گھر چھوڑ دیا تو وہیں دوسری جانب بھومکا نے اس سے قبل سال 2016 میں 10ویں کی بورڈ امتحانات میں بھی 9 درجہ حاصل کیا تھا۔

بورڈ امتحانات کا نتیجہ آتے ہی بیتول کے اتکرشٹ اسکول میں خوشی کا ماحول ہے ۔ یہاں بارہویں میں پڑھنے والی رشیکا کھوبرے اور بھومکا پاٹناکر نے ریاست میں ٹاپ 10 میں جگہ قائم کی ہے ۔ رشیکا بایولاجی کی طالبہ علم ہیں ۔ رشیکا نے 500 نمبر میں سے 472 نمبر حاصل کئے ہیں۔

چلوچی بلاک کے گودھنا گاوں کی رہائشی رشیکا کے والد ایک چھوٹے سے کسان ہیں ، جنہوں نے بیٹی کی پڑھائی کی خاطر گاوں چھوڑ دیا اور گزشتہ دو سالوں سے بیتول میں کرائے کے مکان میں رہ کر بیٹی کی پڑھائی میں مددکر رہے ہیں ۔