مودی حکومت کے چار سال مکمل، پی ایم نے ٹویٹ کر کے عوام کا کیا شکریہ ادا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-May-2018

وزیر اعظم نریند ر مودی نے اپنی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر ہفتہ کے روز ٹویٹر پر ملک کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس کے لئے انہوں نےایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کئے ۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ۔ ’’ہم نے اسی دن 2014 میں ہندوستان کی کایا پلٹ دینےکا سفر کاشروع کیا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران ترقی ایک زندہ تحریک بن گئی ہے اور ہر شہری محسوس کر رہا ہے کہ یہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں شامل ہے۔سوا سو کروڑ ہندوستانی ملک کو نئی بلندیوں کو لے جارہے ہیں، ’’ہم ہندوستان کے عوام کی اسی شدت خلوص کے ساتھ خدمت جاری رکھیں گے‘‘۔