‘مکل رائے پر بیٹے کا نشانہ: ’نفرت کی سیاست پی ایم کو خوش کر سکتی ہے،بنگالیوں کو نہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2018

دو مرتبہ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور بی جے ہی لیڈر مکل رائے کے بیٹے شبھرانشو رائے نے اپنے والد پر نشانہ لگایا ہے۔شبھرانشو نے اپنے والد پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے بدھ کو صحافیوں سے کہا کہ بنگال مین لوگ کبھی ان لوگوں کی حمایت نہیں کریں گے جو ایسی سیاست میں شامل ہیں۔بنگال،دیدی (ممتا بنرجی)کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔اس پنچایت چناؤ میں عوام اپنا ووٹ بڑی تعداد میں ٹی ایم سی کو دے گی۔

اپنے والد مکل رائے اور بی جے پی ریاستی صدر دلیپ گھوش پر شبھرانشو نے کہا ، ‘مکل رائے بابو نو جوانوں کو اسمارٹ فون اور ایک دیگر بی جے پی لیڈر دلیپ بابو لوگوں کو دھمکی دے رہے ہیں اور قبرستان کی بات کر رہے ہیں۔بنگال کے لوگ سیاسی نظریات  کو پسند نہیں کرتے ہیں”۔

شبھرانشو نے کہا، ‘ایسے تبصرے وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش کر سکتے ہیں لیکن بنگال کی عوام کو نہیں ۔عوام یہاں صرف ترقی چاہتے ہیں اور وہ صرف ممتا بنرجی کی قیادت میں ہی ممکن ہے”۔

غور طلب ہے کہ ، مکل رائے نے ریاست کے جلپائی گوڑی میں پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے نو جوانوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر پنچایت انتکابات میں بی جے پی کا امیدوار جیتا تو انہیں اسمارٹ فون ملے گا۔مکل راےت سابق ٹی ایم سی لیڈر اور ممتا بنرجی کے خاص رہ چکے ہیں۔انہوں نی گزرے سال نومبر میں مغربی بنگال کی سی ایم سے کچھ دقتوں کی وجہ سے بی جے پی جوائن کر لی ۔حالانکہ ان کا بیٹا شبھرانشو ابھی بھی ٹی ایم سی میں ہی ہے اور انہوں نے والد کے بی جے میں جانے کے فیصلے پر کہا تھا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔