میگھنا 100 فیصد حاصل کرنے میں صرف 1 نمبر سے پیچھے ، دیکھیں ٹاپرس کی مارک شیٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-May-2018

نئی دہلی:  سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12 ویں کلاس کے امتحان کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس بار بھی لڑکیوں نے اپنی حاکمیت کو برقرار رکھی ہے ۔ اس امتحان میں، نوئیڈا کے میگھنا سریواستو نے 499 نمبر کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔

اس سال 83.01 فیصد طالب علموں نے امتحان پاس کیا جبکہ پچھلے سال یہ شرح 82.02 فیصد تھی ۔ تریویندرم کے 97.32 طلباء نے امتحان پاس کیا ہے ۔ چنئی دوسرے مقام پر ، 93.87 فی صد اور دہلی تیسرے مقام پر ہے، جہاں 89 فیصد طالب علموں نے امتحان پاس کیا۔

طلبہ ان ذرائع سے اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں

آئی وی آر : طلبہ آئی وی آر سسٹم کے ذریعہ اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں ۔ اس کے تحت آپ فون کر کے اپنا ریزلٹ جان پائیں گے۔ اس کے لئے فی رول نمبر فی 30پیسہ کی قیمت طے کی گئی ہے ۔

ایس ایم ایس : میسج کے ذریعہ بھی طابلہ اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے ہر ایس ایم ایس پر 50 پیسہ کٹیں گے۔

ڈیجی لاکر : طلبہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر اکاونٹ ڈٹیلس بھیج جائیں گے ۔ اس سہولت سے آپ سی بی ایس ائ ریزلٹ 2018 کی مارک شیٹ اپنے لاکر میں پا سکیں گے۔