نائجیریا کی مسجد میں دو بم دھماکے، کم از کم 24 افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-May-2018

نائجیریا کے شمالی-مشرقی حصے میں منگل کو ایک مسجد میں دو دھماکے ہونے سے کم از کم 24 نمازی مارے گئے۔ ان میں سے کئی کی جان تب چلی گئی جب وہ پہلے دھماکہ کے ڈر سے بھاگتے ہوئے دوسرے دھماکہ کی زد میں آ گئے۔

موبی شہر میں یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ایک دن پہلے ہی صدر محمد بحاری نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور بوکو حرام انتہا پسند تنظیم کے خطرے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ بوکوحرام کو فوری طور پر منگل کے دھماکوں کے لئے ذمہ دار مان لیا گیا

اڈماوا صوبہ کے پولیس ترجمان ابوبکر نے کہا، “جب آپ سے میری بات چیت ہو رہی ہے اس وقت 24 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور حادثہ کی جگہ کو بم ناکارہ بنانے والے دستے اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا ہے