وزیر اعظم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرکے انڈونیشیا کے دورے پر روانہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-May-2018

جکارتہ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے نڈونیشیا ئی دورہ کے دوران یہاں کے جدوجہد آزادی کے شہیدوں (كاليباتا ہیروز) کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے ایک ٹويٹ کیا ’’ یہاں كاليباتا نیشنل ہیرو ز قبرستان میں شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے‘‘۔

ہندستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ ہم انڈونیشیا کی آزادی کی جدوجہد میں شہید ہوئے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا بھول جائیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے كاليباتا نیشنل ہیروز قبرستان میں خراج عقیدت پیش کیا اور وزیٹرز بک پر دستخط کئے‘‘۔

جنوبی جکارتہ میں كاليباتا ہیروز قبرستان فوجیوں کی ایک قبرگاہ ہے جسے 1953 میں بنایا گیا تھا اور نومبر 1954 میں پہلی مرتبہ اس میں کسی کو دفنانے کے بعد اسے کھولا گیا تھا۔

اس میں فوج کی کارروائی میں مارے گئے سات ہزار سے زیادہ لوگوں کے علاوہ جاپانی فوج کے وہ جانباز بھی دفنائے گئے ہیں جو اپنی مرضی سے دوسری عالمی جنگ کے بعد یہیں رہ گئے تھے اور انڈونیشیا کی آزادی کے لئے انہوں نے اپنی جان گنوا دی تھی۔ مودی آج صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کریں گے اور سمندر، سفر اور سرمایہ کاری جیسے امور پر دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔