ویڈیو: کمار سوامی کی حلف برداری کی تقریب میں جب بھڑک گئیں ممتا بنرجی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2018

کمار سوامی کحلف برداری کی تقریب میں میں پہنچی مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی وہاں کے انتظام کو دیکھ کر بھڑک گئیں۔در اصل حلف برداری تقریب  مین پہنچنے کے وقت انہیں ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا ۔وہاں کا راستہ بلاک ہو گیا تھا ایسے میں ممتا بنرجی کو کچھ دیر پیدل چلنا پڑا۔

لہذا ممتا بنرجی نے اسٹیج پر موجود کرناٹک پولیس کے ڈی جی پی نیل منی راجو کو بد انتظامی کی شکایت کر ڈالی۔ممتا کا غصہ یہیں نہیں رکا ۔اس کے بعد وہ کمار سوامی اور سابق پی ایم دیو گوڑا کے پاس پہنچی گئیں اور اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

منچ کا ویڈیو دیکھ کر آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنے غصے میں تھیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ وہ زور ۔زور سے چل رہی ہوں۔

کمار سوامی کی حلف برداری تقریب میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ نظر آیا۔حلف برداری تقریب میں 11 پارٹیوں کے لیڈر ایک ساتھ نظر آئے۔ایک منچ پر سماجوادی پارٹی کے صڈر اکھلیش یادو،ترنمول کانگریس پارٹی کی  ممتا بنرجی،بی ایس پی س سے مایاوتی،تیلگو دیشم پارٹی سرن راہ چندر بابو نائیڈو ،ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن سمیت تمام قدآور موجود رہے۔