ٹرمپ انتظامیہ کا ایرانی نیوکلیائی معاہدے سے باہر نکلنے کا فیصلہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018

وشنگٹن۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے آج امریکی کانگریس کے چنندہ اراکین کو مدعو کرکے انہيں مطلع کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی نیوکلیائی معاہدے سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، فی الحال، ایران پر چھ ماہ تک پابندیاں عائد نہيں کی جائیں گی۔

امریکی کانگریس سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ  ٹرمپ ایران کو دی گئی پابندیوں سے راحت میں 90 دنوں تک کوئی تبدیلی نہيں کی جائے، جس میں مزید 90 دنوں کی توسیع کا آپشن بھی ہوگا۔