ٹرمپ ایران جوہری معاہدے پر کریں گے فیصلہ کا اعلان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کو لے کر منگل کو اپنے فیصلہ کا اعلان کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اس معاہدے کے سخت ناقد رہے ہیں اور انہوں نے اس معاہدے سے ہٹنے کی دھمکی بھی دی ہوئی ہے۔

اس معاہدے پر حتمی فیصلہ لینے کے لئے مسٹر ٹرمپ کے پاس 12 مئی تک کا وقت ہے۔

قابل غور ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

اس معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔