‘ٹرمپ کے فیصلے پر بولے اوبامہ:ایران جوہری معاہدے کو منسوخ کرنا ‘بڑی غلطی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدہ سے ہٹنے کے فیصلے کو ‘مس گائیڈیڈ ‘ بتایا ہے۔ایران جوہری معاہدہ سمجھوتہ اوبامہ کی صدارتی مدت میں  کیا گیاتھا۔ٹرمپ کے اس سمجھوتے سے ہٹنے کے فیصلے کو غلط بتاتے ہوئے اوبامہ نے کہا  ‘مجھے لگتا ہے کہ اس ڈیل کو رد کرنا ٹرمپ کی ایک بڑی غلطی ہے’۔جنوری 2017 سے جب اوبامہ  نے صدارتی عہدہ چھوڑا ہے تب سے وہ سیاست سے دور رہتے ہیں۔لیکن اس سے پہلے بھی اوبامہ ٹرمپ کے  کئی فیصلوں کی تنقید کر چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو ایران کے ساتھ ہوئے تاریخی جوہری معادے سے امریکہ کے الگ ہونے کا اعلان کیا۔اوبامہ کی صدارت میں ہوئے اس سمجھوتے کی ٹرمپ پہلے بھی کئی مرتبہ تنقید کر چکے تھے۔ٹرمپ نے کہا “میںرے لئے یہ واضح ہے کہ ہم ایران کے جوہری معاہدے کو نہیں روک سکتے۔ایران کا سمجھوتہ  بنیادی طور پر غلط ہے۔اس لئے ‘میں ایران جوہری معاہدہ سمجھوتے امریکہ کے ہٹنے کا اعلان کر رہا ہوں”۔

 

اس کے کچھ دیر بعد انہوں نے ایران کے خلاف تازہ پابندیوں والے دستاویزات پر دستخط کئے اور ملکوں کو ایران متنازع جوہری ہتھیار پروگرام پر اس کے ساتھ کرنے کے خلاف انتباہ دیا۔