ڈیٹا بریچ کے بعد زبرکرگ ہوئے محتاط ، فیس بک میں دیں گے ہسٹری ڈیلیٹ کا آپشن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-May-2018

ڈیٹا لیک معاملہ میں پریشانی جھیل رہے فیس کی منگل کو سالانہ ایف آٹھ کانفرنس شروع ہوئی ہے۔ دو دنوں تک چلنے والی اس کانفرنس میں فیس بک نے اپنے صارفین اور ایپ ڈیولپرس کیلئے دلچسپ فیچرس پیش کرے گا ، اس کانفرنس میں خاص توجہ یوزرس کو ڈیٹا بریچ سے بچانا اور ان کی پرائیویسی کا تحفظ کرنے پر دی جائے گی ۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس کانفرنس کی شروعات سے پہلے ایک زبردست فیچر لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس سے یوزرس اپنے فیس بک کی براوزنگ ہسٹری کو آسانی سے ڈلیٹ کرسکیں گے

ایف آٹھ کانفرنس کی شروعات سے پہلے زکربرگ نے کہا کہ براوزر میں آپ کے پاس اپنے ہسٹری اور کوکیز کو ڈلیٹ کرنے کیلئے کرنے کیلئے آسان طریقہ ملتا ہے ، ہم بھی اس کا ایک ورزن فیس بک کیلئے بنارہے ہیں ۔ اس سے آپ اپنے فیس بک کی براوزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

حالانکہ ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یوزرس کو یہ فیچر کب تک ملے گا۔ ایسے میں مانا جارہا ہے ہے کہ اسے بنانے میں کچھ مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے ۔

اب تک ان فیچرس کا ہوا ہے اعلان

اپنے سبھی ایپ کو دوبارہ ریویو کرے گا فیس بک

انسٹاگرام میں ملے گا ویڈیو کالنگ فیچر

فیس بک میسنجر میں ایڈ ہوا اسپینش ٹرانلیشن فیچر

آکیولس گو موبائل ہینڈ سیٹ لانچ ہوا

متنازع تبصرہ کو انسٹا گرام فلٹر کرے گا