کاش کہ ہر دن ہو ’’ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے‘‘، جانئے سگریٹ نوشی کے مضر اثرات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-May-2018

دنیا بھر میں آج کا دن یعنی 31مئی  کو’’ ورلڈنو ٹوبیکو ڈے ،،کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدلوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز ہونے والے اضافے کو کم کرنا ہے ۔واضح رہے کہ اس دن کے پیش نظر دنیا بھر کے ممالک میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ہندوستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین میں بھی تمباکو نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ روز بہ روز نئے معاملہ پیس آرہے ہیں ۔

تمباکونوشی کرنے والے افراد کو منہ،غذائی نالی ،لیرنکس ،گلے اور لبلبے کے کینسر کے شدید خطرات لاحق رہتے ہیں

تمباکو نوشی انسان کے قلبی نظام کو تباہ کردیتی ہے اس میں موجود نکوٹین خون کی شریانوں کو سخت بنا دیتا ہے جس کے باعث خون کا بہا ؤ محد ود ہوجاتا ہے۔

سگریٹ پینے والے افراد میں بلڈپریشر ہائی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

اسی طرح سگریٹ میں موجود نکوٹین خو ن کی شریانوں کی کمزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے ساتھ ہی اسٹروک ( اچانک دماغ کی رگ پھٹ جانا )،ہارٹ اٹیک اور قلبی بیماریوں جیسے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔

سگریٹ سے متعلق اہم تحقیق کے مطابق ایک سگریٹ اتنا جان لیوا ہے کہ یہ انسانی زندگی کے چودہ منٹ کم کردیتا ہے، ایڈنبرا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ ایک ڈبیا سگریٹ پیتے ہیں ان کی زندگی کے سات سال کم ہوجاتے ہیں ۔

حاملہ خواتین میں سگریٹ نوشی پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے کیونکہ سگریٹ میں موجود نکوٹین اور کاربن مونو آکسائیڈ حاملہ اور بچے کے لئے نقصا ن دہ ہے جس کے نتیجے میں بچے کا ضائع ہونا ،پری میچیور ڈیلیوری اور بچے کے وزن میں کمی جیسے امراض شامل ہیں۔

کیا آپ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ اب سگریٹ چھوڑنا نہیں چاہتے، اگر ایسا ہے تو اس سے ہونے والے نقصانات کے لئے آپ کو خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار کرنا ہوگا کیونکہ سگریٹ نہ صرف آپ کی ذات کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اردگرد رہنے والے تمام افراد کے لئے بھی مہلک ہے ۔