کرش ۔ 4 میں دو ادا کارہ کے ساتھ ریتک رومانس کریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2018

، 20  بالی وڈ کے ماچو مین ریتک روشن اپنی آنے والی فلم کرش ۔ 4 میں دو ادا کارہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آسکتے ہیں ۔

ریتک کی میگا بجٹ فلم کرش ۔ 4 میں اس بار دو لیڈنگ ادا کارائیں کام کرتی نظر آسکتی ہیں ۔ فلم کی اسکرپٹ پر ابھی کام چل رہا ہے اور اسی درمیان ایسا ماناجارہاہےکہ ڈائریکٹر راکیش روشن اس بار فلم میں دو بڑی ایکٹریس کو کاسٹ کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔ دو بڑی ایکٹریس پرینکا چوپڑا اور کٹرینہ کیف ہو سکتی ہیں ۔

پرینکا جہاں فلم میں پچھلے 2 پارٹس کا حصہ رہ چکی ہیں وہیں کٹرینہ کیف سے بھی راکیش روشن ملاقا ت کر چکے ہیں ۔ فلم کی اسکرپٹ اب تک فائنل نہیں ہوئی ہے اس لئے اس میں دوسری ایکٹریس کی گنجائش موجود ہے ۔