کرناٹک انتخابات: تشہیر کے آخری دن راہل گاندھی نے کیا بی جے پی پر زبردست حملہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2018

بنگلورو۔  کرناٹک اسمبلی کے لئے 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے 10 مئی یعنی آج شام پانچ بجے انتخابی تشہیر تھم جائے گی۔ تشہیر کے آخری دن کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کے ساتھ بنگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جب بی جے پی کو کوئی مدعا نہیں ملتا ہے تو وہ ان پر اور ان کی پارٹی کے لیڈروں پر ذاتی حملے کرنے لگتی ہے۔ پریس کانفرنس میں راہل نے بی جے پی اور نریندر مودی پر جم کر نشانہ سادھا۔

راہل نے بی جے پی بدعنوانی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار یدی یوروپا بدعنوانی کے الزام میں جیل جا چکے ہیں۔ راہل نے دلتوں اور خواتین کے خلاف مظالم کو لے کر نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔