کرناٹک انتخابات: مودی بولے ’ دل والی ‘ نہیں ’ ڈیل والی پارٹی ‘ ہے کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-May-2018

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے زور شور سے انتخابی مہم میں لگے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ’ ڈیل پارٹی ‘ بتایا ، جسے پورے ملک اجاڑا جا رہا ہے ۔مودی نے کہا کہ ’’ کانگریس نہ دل والی ہے نہ دلت والی، یہ پارٹی تو بس ڈیل والی ہے ‘‘۔پی ایم نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس پارٹی کو اب نہیں بچا سکتا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر معاشرہ کو تقسیم کرنے کی سازش کے تحت ’ تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ‘‘ کرنے کا الزام لگایا۔ جس کے بعد کرناٹک کے سی ایم سدار میا نے بھی ان پرحملہ کیا۔ پی ایم کے بیان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سدارمیا نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو ایسا بیان دینا زیب نہیں دیتا ، انہیں اس قسم کے الفاظوں سے بچنا چاہئے ۔

سدارمیا نے کہا کہ ’’ بہ حیثیت وزیر اعظم ہم مودی سے باوقاراور نرم زبان کی امید کرتیں ہیں ، تاہم ریلیوں میں مودی جو بھی کہتے ہیں وہ بی جے پی کی زبان ہوتی ہے ۔کوئی بھی ایسی زبان کا استعمال نہیں کرتا ، مودی جس طرح کے لہجہ میں بات کر رہے ہیں وہ ایک وزیر اعظم کی زبان نہیں ہو سکتی۔

دراصل ، اتوار کے روز ریاست میں پی ایم مودی کی چار ریلیاں ہوئیں ۔ چتردرگ اور رایچور میں انتخابی ریلیوں میں وزیر اعظم مودی نے کرناٹک کی سدارمیا حکومت پر تنقید کی ۔ مودی نے کہا کہ ’ووٹ بینک کی سیاست ‘ کے لئے ’ سلطانوں کی جینتی ‘ منا رہی ہے ۔مودی کا اشارہ 18 ویںصدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی یاد میں ہر سال 10 نومبر کو ’ ٹیپو جینتی ‘ منانے کےسدارمیا حکومت کے اس فیصلہ کی جانب تھا۔

علاوہ ازیں پی ایم مودی نے کانگریس پر بدعنوانوں کو بچانے ، تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنانے ، جھوٹے وعدہ کرنے ، اور مودی کو گالی دینے کے علاوہ کوئی ایجنڈہ نہیں ہونے کا الزام لگایا ۔رایچور میں دوسری ریلی کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ ، کئی ایسے لوگ ہیں جو کرناٹک میں معلق اسمبلی ہونے کی بات کر رہے ہیں ۔میں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ آپ رایچور آئیے اور ووٹر س کا موڈ دیکھئیے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کہیں بھی نہیں ہے ، یہاں بی جے پی کا کمل ہے ۔

علاوہ ازیں مودی نے کہا کہ ’’ یہاں کے وزیر اعلیٰ اپنے سوٹکیس میں کیریکٹر سرٹیفکیٹ تیار رکھتے ہیں اور کسی وزیر پر الزام لگانے پر کیریکٹر سرٹیفکیٹ پر دستخت کر دیتے ہیں ۔

وضح رہے کہ 224 اسمبلی سیٹوں والے کرناٹک میں 12 مئی کو انتخابات ہونے ہیں ۔ نتائج کا علان 15 مئی کو ہوگا ۔ ریاست میں کانگریس ، بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے ۔جب کہ جے ڈی ایس کو تیسرپلیئر مانا جا رہا ہے ۔