کشمیری شخص نے پاسپورٹ کے لئے مانگی مدد تو سشما سوراج سے ملا یہ جواب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2018

فلیپینس کے منیلا میں رہ ر ہے کشمیر کے شیخ عتیق نے سشما کو ٹویٹ کیا کہ ان کا پاسپورٹ خراب ہو گیا ہے اور انہیں جلد از جلد نیا پاسپورٹ بنوانا ہے۔

پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق پریشانیوں کیلئے ملک ۔غیر ملک کے شہری اکثر ٹویٹر کے ذریعے سشما سوراج سے مدد مانگتے ہیں اور اہ ان کی مشکلات کو حل بھی کرتی ہیں۔کشمیر کے ایک نوجوان نے مدد کی امید سے وزارت خارجہ سشما سوراج کو ٹویٹ کیا۔سشما سوراج نے اسے جو جواب دیا اس کے بعد اس شخص کو اپنی پروفائل میں ترمیم کرنی پڑی۔حالانکہ بعد میں اس یوزر نے اپنی پروفائل ڈلیٹ کر دی۔

فلیپینس کے منیلا میں رہ رہے کشمیر کے شیخ عتیق نے سشما کو ٹویٹ کیا کہ ان کا پاسپورٹ خراب ہو گیا ہے اور انہیں جلد از جلد نیا پاسپورٹ بنوانا ہے۔اس کیلئے انہیں سشما سوراج کی مدد چاہئے۔شیخ نے لکھا کہ ان کی طبیعت خراب ہو رہی ہے اور انہیں جلد سے جلد ملک لوٹنا ہے۔

اس کے جواب میں سشما نے لکھا کہ ‘اگر آپ جموں۔کشمیر ریاست کے شہری ہیں تو ہم آپ کی مدد ضرور کریں گے ،لیکن آپ کی پروفائل میں لکھا ہے کہ آپ ہندستان کے زیر انتظام کشمیر کے رہنے والے ہیں ۔ایسی تو کوئی جگہ نہیں ہے”۔

اس لے بعد شیخ عتیق نے اپنی پروفائل میں سدھار کیا کہ وہ جموں ۔کشمیر کے رہنے والے ہیں۔پھر سشما نے واپس تویٹ کیا کہ انہیں خوشی ہے کہ شیخ نے اپنے پروفائل میں ترمیم کر لی ۔انہوں نے فلپینس میں ہندستان کے سفیر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شیخ جموں ۔کشمیر کے رہنے والے ہندستانی شہری ہیں۔ان کی مدد کریں۔