کولکاتا میں منتقل آئی پی ایل پلے آف

کولکتہ، 04 مئی (یو این آئی) کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن میدان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 11 کے دو پلے آف میچوں کو منتقل کیا گیا ہے جنہیں پہلے پنے میں کرایا جانا تھا۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ اور آئی پی ایل کی آپریشن کونسل نے جمعہ کو اس کی تصدیق کر دی کہ ٹوئنٹی 20 لیگ کے دو میچوں کو اب کولکتہ میں کرایا جائے گا۔ کھنہ نے یو این آئی کو بتایا کہ آئی پی ایل 11 کے ایلی منیٹر میچ کو 23 مئی کو اور دوسرے کوالیفائنگ کو 25 مئی کو ایڈن گارڈن میدان پر کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے اصل پروگرام کے مطابق ٹورنامنٹ کے دو پلے آف میچوں کو پہلے پنے میں کرایا جانا تھا۔ دراصل تمل ناڈو میں کاویری پانی کے تنازعات کی وجہ سے ہو رہے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے پیدا سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ریاست کی گھریلو ٹیم چنئی سپر کنگ کے چھ گھریلو میچوں کو پہلے ہی پنے میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پہلے یہ پلے آف میچ ہونے تھے ۔کولکاتہ کا ایڈن گارڈن میدان اگرچہ آئی پی ایل آپریشن کونسل کے لیے پلے آف کے لیے پہلی پسند تھا اور بالآخر ان دو میچوں کو یہاں 23 اور 25 مئی کو منعقد کیا جائے گا ۔ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلا کوالیفائنگ میچ 22 مئی کو اور فائنل 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔