ہر شہری کے بااختیار ہونے تک ریزرویشن جاری رہے گا : اوما بھارتی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2018

بیتول : مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ریزرویشن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہندوستان کا ہر شہری تعلیمی ، صحت اور اقتصادی بنیاد پر بااختیار نہیں ہو جاتا، ریزرویشن جاری رہے گا۔ اوما بھارتی نے کل مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ایک کتاب کی رسم اجراء کے پروگرام میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان کا ہر شہری تعلیم، صحت اور اقتصادی بنیاد پر بااختیار نہیں ہو جاتا، ریزرویشن جاری رہے گا، خواہ اس کے لئے ہزار سال بھی لگ جائیں۔انہوں نے سوشل میڈیا کےجلال کا بھی ذکرکرتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ سوشل میڈیا انہیں بھگوان کا اوتار لگتا ہے، دوسرے میڈیا کو منیج کرنا پڑتا ہے لیکن سوشل میڈیا ایسا نہیں ہے۔

 

گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ہونے والے وحشیانہ واقعہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس واقعہ کے اصل عنصر کو چھوڑ دیا ہے، آٹھ سال کی بچی کی عصمت دری کی ذہنیت کسی شخص میں کس طرح آ گئی یہ قابل غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو سماجی سزا دی جانی چاہئے۔