یمن میں حوثی باغیوں نے میزائل داغے، پانچ افراد ہلاک، 20 زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2018

ریاض۔ یمن میں حوثی باغیوں نے مآرب شہر میں میزائل داغے جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع نے  یہ اطلاع ی۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن العربیہ نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے میزائل سے مآرب شہرمیں رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سعودی قیادت والے عرب اتحاد کے تعاون سے یمن کی ہادی حکومت 2015 سے ایران نواز حوثی باغیوں سے برسرپیکار رہی ہے اور اس کی وجہ سے یمن قحط سالی کے دہانے پر آ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں اس جنگ کی وجہ سے 10 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس وقت یمن کے چار میں سے تین شہریوں اس وقت مدد درکار ہے یعنی دو کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے۔