دنیا بھر سے

امریکی فوجی موجودگی مشرقی ایشیا کے تحفظ کے لئے اہم: جاپان

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2018

ٹوکیو۔ جاپان کے وزیر دفاع سنوری اونودیرا نے جنوبی کوریا میں امریکی فوجی موجودگی اور مشترکہ فوجی مشق کو مشرقی ایشیا کے تحفظ کے لئے اہم قرار دیا ہے۔ اونودیرا نے بدھ کو صحافیوں سے کہا کہ اس مشترکہ فوجی مشق کے معاملے پر جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ جاپانی وزیر دفاع کا یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ کئے جانے والے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے اعلان کے بعد آیا ہے۔

اونودیرا نے کہا کہ جاپان امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق جاری رکھے گا اور شمالی کوریا سے ممکنہ بیلسٹک میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنی سیکورٹی ت کو زیادہ مضبوط کرنے کی منصوبہ بندی پر کام کرے گا۔

 

اس سے پہلے منگل کو سنگاپور میں سینٹوسہ جزیرے کے كیپیلا ہوٹل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی.مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئے جانے والے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. دونوں ممالک کے درمیان ہو نے والے مذاکرات میں شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کرکے جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کے عزائم کا اظہار کیا ہے. مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar