اٹل بہاری واجپئی کی صحت میں بہتری، ابھی کچھ دن اسپتال میں رہیں گے

0
286

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ واجپئی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے میڈیکل بلیٹن جاری کر کے بتایا ہے کہ اٹل بہاری واجپئی کی صحت اب تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ میڈیکل بلیٹن کے مطابق، انفیکشن پر تیزی سے کنٹرول ہو رہا ہے۔ جب تک انفیکشن مکمل طور پر کنٹرول نہیں ہو جاتا ہے، انہیں ایمس میں ہی رہنا ہو گا۔ سابق وزیراعظم کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں پیر کو بھرتی کرایا گیا تھا۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت اشونی چوبے نے بتایا کہ وہ صبح سے ہی ایمس میں ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی کی صحت کی صورتحال اب مستحکم ہے اور اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ واجپئی کو پیر کی شام معمول کے چیک اپ کے لئے ایمس لایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورہ پر ایڈمٹ کر دیا گیا تھا۔ واجپئی کو ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔