تیونس کے گول کیپر انجری کا بہانہ بناکر ساتھیوں کو افطار کا موقع دیتے رہے

0
238

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-june-2018

گزشتہ ہفتے کے دونوں دوستانہ میچز کے دوران ہی افطار کا ٹائم تھا، اس لیے ٹیم نے ایک پلان بنایا جس کے تحت پرتگال سے میچ کے دوران  58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی معیز نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا، جب میڈیکل عملہ ان کی جانب جارہا تھا تو باقی ٹیم سائیڈ لائن پر چلی گئی جہاں پہلے سے ہی کھجوریں اور پانی موجود تھا، وہ گول کیپر کے اٹھنے تک روزہ افطار کرچکے تھے، یہی سب کچھ ہفتے کو ترکی کے خلاف میچ میں بھی ہوا۔

تیونس کو ورلڈ کپ میں ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ان کے پہلے گروپ میچ سے قبل ہی ماہ رمضان ختم ہوجائے گا۔