کھیل

جب جڈیجہ کو گھونسہ مارنا چاہتے تھے ہٹ مین روہت شرما ، مصیبت میں پھنس گئے تھے کرکٹرس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-june-2018

ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما اپنی طوفانی بلے بازی کیلئے جانے جاتے ہیں ، لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ روہت کے ساتھی کھلاڑی رویندر جڈیجہ ان سے پٹتے پٹتے بچے ہیں۔

ہندوستان کے جنوبی افریقہ دورے پر روہت کا بلہ خاموش رہا ۔ کچھ میچوں میں بلے سے رن نکلے تھے ، لیکن جیسی بلے بازی کیلئے روہت جانے جاتے ہیں ، ویسی کارکردگی شائقین کو دیکھنے کو نہیں ملی ۔ اس دورے پر ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جب روہت ، رویندر جڈیجہ کو گھونسہ مارنا چاہتے تھے۔

چیٹ شو واٹ دی ڈک میں بات چیت کرتے ہوئے روہت شرما نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا ۔ اس وقت روہت کے ساتھ اجنکیا رہانے بھی موجود تھے ۔ روہت نے بتایا کہ کیسے جڈیجہ نے جنگل کا سفر کرتے وقت سب کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی ۔

روہت نے بتایا کہ جنگل میں سفر کرتے وقت دو چیتے اپنے شکار کو کھا رہے تھے اور تبھی جڈیجہ نے ان کی توجہ اپنی طرف کھینچنے کی کوشش شروع کردی ۔ یہ دیکھ کر روہت کو غصہ آگیا اور وہ جڈیجہ کو گھونسہ مارنے ہی والے تھے ، لیکن انہوں نے خود کو روک لیا۔

اس سفر میں رہانے اور ان کی اہلیہ رادھیکا ، روہت اور ان کی اہلیہ ریتیکا اور جڈیجہ ساتھ تھے ۔ اس واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے رہانے نے کہا کہ مجھے اس سفر کی کئی چیزیں یاد ہیں ، ہم نے کافی مزہ کیا ، ہم جنگل کے کافی اندر چلے گئے تھے ، تبھی ہم نے ایک چیتا کو آگے چلتے ہوئے دیکھا ۔ اسے دیکھ کر ہمیں لگا کہ اس کے ساتھ دو تین چیتے اور بھی ہوسکتے ہیں ، لیکن ہم جنگل میں تھے اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آس پاس اور کیا ہوسکتا ہے ، ہم جب تھوڑا آگے گئے تو دو چیتے اپنے شکار کو کھار رہے تھے ۔ ہمارے وہاں پہنچتے ہی وہ پیچھے مڑکر ہماری طرف دیکھنے لگے ۔

About the author

Taasir Newspaper