فن فنکار

جیکولین فرنانڈس کی آنکھ خراب ہوگئی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

اسی متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی،  اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar