خاتون کی خوشی اور خواہش کی بات پر شرمسار ہونے لگتا ہے سماج: سورا بھاسکر

0
415

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2018

فلم ویرے دی ویڈنگ میں اپنے بولڈ کردار ساکشی اور مشت زنی کے سین کو لیکر مسلسل سرخیاں بٹور رہیں سورا بھاسکر نے نیوز 18 سے ہوئی خاص بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس سین کو لیکر شروع سے ہی اندیشہ تھا کہ ان کو ٹرول کیا جائے گا کیونکہ جب بات عورت کے جسم، اس کی خواہش اور خوشی کی ہو تو ہمارا سماج شرمسار ہونے لگتا ہے۔

سورا نے مزاحیہ لہجے میں ہنستے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں ہے فلم نانی اور دادی کے ساتھ ہی دیکھی جائے گرل فرینڈ کے ساتھ بھی دیکھنے جائیں۔

فلم ویرے دی ویڈنگ پر اپنی شاندار اداکاری اور بولڈ اوتار کو لیکر مل رہی تعریفوں کو لیکر سورا بہت خوش ہیں کہ ویرے دی ویڈنگ کی زبردست ریسپانس کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ چار خاتون دوستوں کی کہانی بھی ناظرین پسند کرتے ہیں اور اب بالی ووڈ میں خواتین کے نہیں بلکہ بالی ووڈ کے اچھے دن آ گئے ہیں۔

سورا نے بات چیت میں بتایا کہ ان کے پاپا نے فلم دیکھ کر انہیں میسیج کیا کہ فلم میں ان کی پرفارمنس اچھی ہے اور ناظرین اچھا ریسپانس کر رہے ہیں۔ سورا آگے بتاتی ہیں کہ فلم ممی کو بھی پسند آئی اور ممی نے اس ٹرولنگ والے سین پر انہیں سپورٹ بھی کیا۔