فن فنکار

دوسری مرتبہ پاپا بننے سے پہلےخاص تیاری کر رہے ہیں شاہد کپور،روکیں گے اس فلم کی شوٹنگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-june-2018

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور بیشک بتی گل میٹر چالو اور ارجن ریڈی جیسی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں لیکن اس سب کی وجہ سے وہ اپنی بیوی میرا کے وقت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ان کی بیوی میرا سوسری بار ماں بننے والی ہیں۔اس سے پہلے شاہد اور میرا کی ایکبیٹی ہے میشا۔اب جب شاہد دوبارہ پاپا بننے والے ہیں تو وہ کسی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شاہد اپنے پروفیشنل کمٹمینٹس کے ساتھ۔ساتھ میرا اور میشا کو بھی پورا وقت دیتے ہیں۔

کچھ دن پہلے ہی انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا تھا۔وہ اتراکھنڈ کے ٹلہری میں بتی گل میٹر چالو کی شوٹنگ کر رہے تھے۔فلم کا پہلا شیڈیول مکمل ہونے کے بعد پروڈکشن کی جانب سے کچھ پریشانی آئی اور دوسرا شیڈیول شروع ہونے میں وقت لگ گیا۔اس وقت کا فائدہ شاہد نے ممبئی میں اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر اٹھایا۔

ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق، میرا ستمبر میں بچے کو جنم دینے والی ہیں۔اسی وجہ سے ارجن ریڈی کی شوٹنگ کچھ وقت کیلئے روک کر شاہد ایک مہینے کا وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔ویسے اس سے پہلے بھی اگست 2016 میں جب شاہد پہلی مرتبہ پاپا بننے والے تھے تب بھی انہوں نے کافی لمبی چھٹی لی تھی۔

اس سے پہلے ان کی بتی گل میٹر چالو بھی رلیز ہو جائے گی۔فلم میں ان کےساتھ شردھا کپور اور یمی گوتم اہم کردار میں ہیں۔فلم 31اگست 2018 کو رلیز ہونی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper