راجوری: ہتھیار چھین کر فوج پر گولی چلانے والے دونوں لڑکے گرفتار

0
125

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھین کر ہندوستانی فوجیوں پر گولی چلانے والے دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان دونوں نے رات کو شاہدرہ شریف شرائن میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ان کی رائفل چھین لی تھی۔ اس واقعہ کے بعد صبح سے ہی علاقہ میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا تھا اور پولیس نے ناکہ بندی کر دی تھی۔

صبح شوپیان کی طرف جاتے وقت دو لڑکوں کو پولیس نے رکنے کے لئے کہا لیکن ایک لڑکے نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پھر پولیس نے کسی طرح سے تیزی دکھائی اور دونوں لڑکوں کو پکڑ لیا۔ ان کے پاس سے ایک رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔ دونوں لڑکوں کی شناخت شوپیان کے مختار اور اعجاز کے طور پر کی گئی ہے۔