سلو میاں کو عزت وپیار نہ ملنے کا شکوہ

0
465

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بلکل واضح ہوں جب کہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں اُن کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی اُن کی عزت کرنے سے معزرت ہی کروں گا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا  اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر چاہے کوئی جونیئر ہو یا سینئر تو اسے کسی کی بےعزتی نہیں کرنی چاہئے اور خصوصاً اُس وقت تو بلکل بھی نہیں جب آپ اُن کے ساتھ کام کر رہے ہوں اور پھر بھی وہ شخص آپ کو بے وقوف اور بے عزت کرتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور کی جانب سے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد سلمان اور رشی کپور کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔