فن فنکار

فلم ‘دھڑک’ ٹریلر لانچ: جھانوی کپور اور ایشان کھٹر کی دھڑک کا ٹریلر لانچ،کیا آپ نے دیکھا؟

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

فلم ‘دھڑک”سے ڈیبیو کر رہے ایشان کھٹر اور جھانوی نے بالی ووڈ کی  راہ اختیا ر کر لی ہے۔آج جھانوی اور ایشان کی فلم “دھڑک”کا ٹریلر رلیز ہو گیا ہے۔دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم دھڑک میں ایشان اور جھانوی رومانس کرتے نظر آئیں گے ۔جس کے ساتھ ہی کپور فیملی بھی کافی خوش ہے لیکن جھانوی کے بھائی ارجن کپور اس موقع پر جھانوی کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔

ٹریلر لانچ کے ایوینٹ پر کرن جوہر پہنچ چکے ہیں۔اس سال کی شروعات میں فلم میکرس نے فلم سے ڈیبیو کر رہے ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کیلئے ایک پیغام لکھا تھا ۔جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ نیا سال ہے جس کا مطلب ایک نئے رشتے کی ایک نئی شروعات بھی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ڈیئر ایشان اور جھانوی آپ اس ال اسٹرڈم کے ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔آپ کو آنے والے فیم اور فیلیئر بھی دیکھنے کو ملے گا۔آپ یہ ساب دیکھنے جا رہے ہیں۔اسن سب کے ذریعے میں آپ کو خود کو بہت سنجیدگی سے لینے اور ہر نئے تجربے سے سیکھتے رہنے کیلئے یاد دلانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ شروعاتی دن کبھی واپس نہیں آئیں گے”۔

وہیں فلم لانچ کو لیکر ششانک کھیتان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جھانوی اور ایشان کو پرزینٹ کرتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم دھڑک میں ایشان اور جھانوی رومانس کرتے نظر آئیں گے ۔جس کے ساتھ ہی کپور فیملی بھی کافی خوش ہے لیکن جھانوی کے بھائی ارجن کپور اس موقع پر جھانوی کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔وہ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے چلتے ان دنوں لندن میں ہیں۔

 

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar