فن فنکار

مشت زنی والے سین پر ٹرول ہوئی سورا بھاسکر، دیا ایسا دمدار جواب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-june-2018

فلم رلیز کے دوروز میں ہی ’’ ویرے دی ویڈنگ ‘‘ 22 کروڑ کما چکی ہے ۔ پہلے ویکنڈ میں اس فلم کی کمائی تقریباََ 35 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ لیکن صرف کمائی کی وجہ سے ہی نہیں ، یہ فلم سورا بھاسکر کے ایک سین کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے ۔ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ میں ایک سین ہے جس میں سورا بھاسکر مشت زنی کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس سین کو لے کر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

ٹویٹر پر ایک یوزر نے لکھا کہ یہ فلم اپنی دادی کے ساتھ دیکھنے گیا تھا اور سورا کے اس سین کی وجہ سے اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ در اصل اس طرح کے کئی ٹویٹ کئے گئے ہیں کہ ،فلم دیکھنے کے بعد دادی نے  کہا  کہ ’’ میں ہندوستانی ہوں اور ویرے دی ویڈنگ پر شرمندہ ہوں ۔ اسے لے کر سورا بھاسکر کے فینس نے ان کی حمایت کی اور سوال آئد کیا کہ یہ سب لوگ اپنی دادی کے ساتھ فلم دیکھنے کیوں جا رہے ہیں ؟ ان سب پر سورا نے بھی ٹرولرس کو جواب دیا ۔

سورا نے لکھا، ایسا لگتا ہے کہ آئی ٹی سیل نے ٹکٹیں اسپانسر کر دی ہیں، یاپھر ٹویٹس کو تو پکا ۔ اس کے علاوہ سورا نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ ، میں امید کرتی ہوں کہ پیڈ ٹرولس کم سے کم اپنے الفاظوں کوتو بدلیں گے، یا کم سے کم لفظوں کو سوچ سمجھ کر ٹویٹ کریں گے۔

 

About the author

Taasir Newspaper