ہندستان ہندوستان

ممبئی کے ورلی کی ایک عمارت میں آتش زدگی، 90 افراد کو محفوظ نکالا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2018

ممبئی کے ورلی علاقے میں 33 منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق، آگ بیومونڈ ٹاور کی 32 ویں منزل پر لگی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں سمیت پانچ جمبو ٹینکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ یہ عمارت اپا صاحب مراٹھے مارگ پر واقع ہے۔ معلومات کے مطابق، عمارت کی 26 ویں منزل پر دیپیکا پادوکون کا فلیٹ ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اب تک 90 افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

آگ کے بارے میں معلومات ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پانا شروع کر دیا ہے۔ دیپکا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی اشتہار کی شوٹنگ کے لئے باہر گئی ہوئی ہے۔ اس آتش زدگی میں کوئی جانی مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں اس کی جانکاری ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔

 

About the author

Taasir Newspaper