سیاست

مودی صرف آر ایس ایس کی سنتے ہیں: راہل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

نئی دہلی : کانگریس کےقومی صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر هنرمندوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سنتے ہیں اور کسانوں، پسماندہ طبقات، کاریگروں، ملازمین اور نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے کانگریس پسماندہ طبقے ڈویژن کی جانب سے یہاں منعقد آل انڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے پسماندہ طبقے کے سماج کو سب سے زیادہ نظر انداز کیاہے۔انہیں ان کا حق نہیں دیا گیا ہے۔ محنت پسماندہ طبقے کا کسان اور ہنر مند شخص کرتا ہے اور اس کے ہنر کا فائدہ كوئی دوسرا شخص اٹھا لیتا ہے۔ یہ بی جے پی حکومت کی پالیسی کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں مزدوروں کونظرانداز کیا گیا ہے اور ان کے ہنر اور مہارت كو اہمیت نہیں دی گئی ہے۔ هنرمندو ں کو کمرے میں بند کر رکھا جاتا ہے اور اس کےہنر کا فائدہ کوئی دوسرا اٹھا رہا ہے۔کسان اور مزدور دن بھر محنت کرتے ہیں اور فائدہ ان 15-20 لوگوں کو حاصل ہوتاہے جو بی جے پی کو موٹي رقم دیتے ہیں۔ حکمت عملی صاف ہے کہ پورا کا پورا فائدہ انہیں 15-20 لوگوں کو ملے۔ ایک سال میں مودی حکومت نے صنعت کاروں کو 2.5 لاکھ کروڑ روپے دیئے ہیں لیکن کسان کو ایک روپیہ نہیں دیا اور نہ ہی ان کا قرض معاف ہوا۔

کانگریسی صدر نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ پسمانہ طبقات کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ان کی پارٹی کے 70 سال کی تاریخ ہے کہ پسماندہ طبقات کو اس نے مکمل عزت واحترام دیا ہے لیکن مودی حکومت کے آنے کے بعد پسماندہ طبقے کے لوگوں کو خودکے وجود کو بچانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper