ناگپور پہونچے پرنب مکھرجی ، تو بیٹی شرمشٹھا بولیں -بھول جائے تقریر، تصاویر ہمیشہ رہےگی

0
104

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-june-2018

سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کانگریس اور تمام حزب مخالف پارٹیوں کی ناراضگی کے درمیان آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کرنے ناگپور پہونچے ہیں۔ آج پرنب مکھرجی ناگپور میں آر ایس ایس کےتعلیمی کورس کا تیسری تعلیم کی کلاس پاس کرنے والے کارکنان کو خطاب کرنے الے ہیں۔ اس درمیان سابق صدر کی بیٹی شرمٹھا مکھرجی نے انہیں سنگھ کو لے کر مشورہ دیا ہے ۔ شرمشٹھا نے اپنے والد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ’’ آر ایس ایس آپ کا غلط استعمال کرسکتا ہے ‘‘۔

شرمٹھا مکھرجی نے بدھ کے روز ایک کے بعد ایک تین ٹویٹ کیئے ۔ انہوں نے لکھا ،’’امید ہے آج کے واقعہ کے بعد پرنب مکھرجی اس بات کو مانیں گے کہ بی جے پی کس حد تک گندا کھیل سکتی ہے ۔ یہاں تک کہ آر ایس ایس بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا کہ آپ اپنی تقریر میں ان کے خیالاتوں کی حمایت کریں گے۔ ‘‘۔ سابق صدر کی بیٹی شرمشٹھا نے لکھا ، ’’  تقریر تو بھول جائےگا،لیکن تصویر بنی رہے گی اور ان کو نکلی بیانوں کے ساتھ دکھایا جائے گا۔