ہندستان ہندوستان

وارانسی میں زیر تعمیر فلائی اوور کا لنٹر گرا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-june-2018

وارانسی:  وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بابت پور روڈ پر آج ایک زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک لنٹر پلیٹ گرنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ حادثے کے وقت یہاں سے عام لوگوں کی نقل و حرکت نہیں ہو رہی تھی جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ حادثہ آج صبح تقریبا چار بجے ہوا۔ اس وقت موقع پر تعمیراتی کام سے منسلک مزدور اور دیگر تکنیکی ملازم موجود تھے حالانکہ فلائی اوور کی تعمیر کا روٹ ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا 700 کروڑ روپے کی متوقع لاگت سے بن رہے اس فلائی اوور کی تعمیر کا کام اس سال اکتوبر تک مکمل کیاجاناہے۔ اس وجہ سے یہاں کام چوبیس گھنٹے چل رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ 16 مئی کو وارانسی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب فلائی اوور کا سلیب گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو گئےتھے

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar