بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ نے نشہ کے سزاوار کو معافی دے دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-june-2018

واشنگٹن، 7 جون : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نشہ کےجرم سے متعلق الزام میں گزشتہ 20 سال سے امریکی جیل میں بند ایلس مری جانسن کی سزا کو کم کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے معافی کی آئینی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے مسز جانسن کی سزا کو کم کیا ہے۔
خیال رہے مسٹر ٹرمپ اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی اور مجرموں کی سزا کم کر سکتے ہیں۔مسز جانسن کی سزا کو کم کروانے کے لئے اداکارہ اور ماڈل کم کردشین نے ان کی پیروی کی تھی۔

صدر کے معافی دینے کے آئینی طاقت کے ماہر اوروائٹ ہاؤس کے افسران کے مطابق مسٹر ٹرمپ مجرمانہ انصاف کے نظام کے متاثرین کے اس طرح کے معاملات میں آگے بھی فیصلہ لیتے رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا، “مسز جانسن گزشتہ دو دہائیوں سے مثالی قیدی رہی ہیں‘‘

About the author

Taasir Newspaper