ہندستان

پلوامہ اور اننت ناگ میں جنگجوؤں کے حملے، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 10 سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت ایک درجن دیگر زخمی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر کئے گئے دو مختلف حملوں میں ریاستی پولیس کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے 10 اور ریاستی پولیس کے ایک اہلکار سمیت قریب ایک درجن سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ حملے ماہ رمضان کی مقدس رات ’شب قدر‘ کے دوران کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات ضلع پلوامہ کے نئے کورٹ کمپلیکس کی حفاظت پر مامور ریاستی پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا ایک شدید طور پر زخمی ہوا۔ حملہ آور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین کر لے گئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کو سری نگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسرا جنگجویانہ حملہ ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں پیش آیا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar