کانگریس نے بی جے پی سے جينگر سیٹ چھینی

0
419

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-June-2018

بنگلور: کانگریس نے کرناٹک اسمبلی کی جينگر سیٹ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سےچھین لی۔ اس سیٹ پر کانگریس کی سومیا ریڈی نے بی جے پی کے بی این پرہلاد بابو کو 3775 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ریاست کے سابق وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی کی بیٹی محترمہ ریڈی نے 54457 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسٹر پرہلاد کو 51568 ووٹ ملے
الیکشن کمیشن نے جينگر علاقے سے دو بار رکن اسمبلی رہے بی این وجےكمار کے انتقال سے 12 مئی کو اس سیٹ پر ہونے والے عام انتخاب کو منسوخ کر دیا تھا۔ بی جے پی نے ان کے بھائی کو اپنا امیدوار بنا کر ہمدردی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کی امیدواری کا بی جے پی کے مقامی کونسلر نےبھی مخالفت کی تھی۔

ریاست میں جنتا دل (ایس) اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد اس سیٹ پر جنتادل (ایس) امیدوار نے کانگریسی امیدوار کے حق میں اپنی امیدواری واپس لے لی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریاست میں کانگریسی ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔