کانگریس کی افطار کے لئے پرنب کو دعوت

0
142

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

نئی دہلی، 12 جون : سابق صدر پرنب مکھرجی کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے بدھ کو منعقد افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔

پہلے میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ کانگریس کی جانب سے مسٹر مکھرجی کو افطار پارٹی کے لئے دعوت نہیں دی گئی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے پیر کی شب ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ مسٹر گاندھی نے مسٹر مکھرجی کو افطار میں آنے کی دعوت دی ہے جسے سابق صدر نے قبول کر لیا ہے۔

کانگریس صدر بننے کے بعد مسٹر گاندھی کی جانب سے یہ پہلی افطار پارٹی ہے۔ کانگریس دو سال بعد اس سال تاج پلیس میں افطار پارٹی کا اہتمام کر رہی ہے جس میں کانگریس کے تمام سینئر لیڈروں کے علاوہ اپوزیشن کے بھی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

مسٹر مکھرجی نے سات جون کو ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک تقریب میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائی کی جانے لگی تھیں کہ کانگریس کی طرف سے شاید مسٹر مکھرجی کو افطار کی دعوت نہ بھیجی جائے۔

مسٹر سرجےوالا نے ٹویٹ کر کے کہا بہت سے میڈیا گھرانوں نے کانگریس صدر کی جانب سے افطار کی دعوت میں مسٹر مکھرجی کو دعوت دینے کو لے کر سوال کھڑے کیے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ کانگریس صدر نے مسٹر مکھرجی کو دعوت بھیجی ہے جسے سابق صدر نے قبول بھی کر لیا ہے۔ اس کے بعد مسٹر مکھرجی کو افطار پارٹی کی دعوت کو لے کر لگائی جا رہی بلاوجہ کی قیاس آرائیوں پر اب شاید روک لگ جائے گا۔