کنوج: ایکسپریس وے پر بس نے 9 طالبہ کو کچلا، سات کی موقع پر موت

0
79

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر پیرکے روز دردناک سڑک حادثہ میں 7 طالبہ کی موت ہو گئی ہے جب کہ دو طالبہ سنگین زخمیں ہیں، جنہیں میڈکل کالیج میں داخل کروایا گیا ہے۔ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب ایکسپریس وے پر تالگرام تھانے علاقہ میں ہوا جب بے قابو بس نے 9 طالبہ کو کچل دیا ۔

خبر کے مطابق حادثہ میں 6 طالبہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ ایک طالب علم نے علاج کے درمیان دم توڑ دیا۔ تمام طالبہ سنتکبیر نگر کے خلیل آباد سے ہریدوارگھومنے جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ کی گاڑی میں ڈیزل ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد سبھی سڑک کنارے کھڑے تھے تبھی ایک بے قابو بس نے انہیں کچل دیا۔

خبر کے ملنے پر پہنچی ڈائل 100 نے تمام لاشوں اور زخمیوں کو میڈیکل کالیج پہنچایا۔ طالبہ کے خاندان والوں کو بھی ااطلاع  دے دی گئی ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ پولیس نے بس کو قبضہ مپں لے لیا، لیکن ڈرائور موقع سے فرار ہے۔ پولیس ملزم ڈرائور کی تحقیقات کر رہی ہے۔