سیاست

کیجریوال کے دھرنے کے جواب میں بی جے پی کا دھرنا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-June-2018

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اروند کیجریوال کی قیادت میں راج نواس دفتر میں دھرنے کو زورزبردستی، ڈرانے ، دھمکانے کی سیاست اور آئین اور جمہوری نظام پر سخت حملہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی کے دفتر پر بدھ کو دھرنا شروع کردیا۔

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا ، رکن پارلیمان پرویش کمار، رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا، جگدیش پردھان اور کیجریوال حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا دھرنے میں شامل ہیں۔

مسٹر گپتانے دہلی حکومت میں کام کرنے والے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے حکام کے ’ہڑتال‘ پر ہونے کے مسٹر کیجریوال کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر دہلی میں حکام کام نہیں کررہے ہیں تو بجٹ کیسے پیش ہوا۔ دہلی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات کے جواب کیسے دےئے جاتے رہے۔

About the author

Taasir Newspaper